16 سالہ لڑکا نہر میں نہاتے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

احمد پور لمہ(نیوزرپورٹ)،16 سالہ لڑکا نہر میں نہاتے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ کے نواحی علاقہ بستی حسن شاہ کے رہائشی ربنواز کا جواں سالہ بیٹا شہزادہ احمد واہ نہر میں گرمی کی وجہ سے نہانے کیلئے کوداتو گہرے پانی میں ڈوب گیا جس کو مقامی لوگوں نے نہر سے نکال کر بنیادی ہیلتھ مرکز احمد پور لمہ پہنچایا مگر وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 سالہ شہزادہ مرگی کا مریض بتایا جاتا ہے لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

Facebook Comments