رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے اور روزہ انسان کو صبر ٗبرداشت اور تذکیہ نفسں کا سبق دیتا ہے

احمد پور لمہ (نیوز رپورٹ) امیر جماعت اسلامی احمد پور لمہ راؤ علی حسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے اور روزہ انسان کو صبر ٗبرداشت اور تذکیہ نفسں کا سبق دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں پاکستان کی ترقی اور خشحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ دعائیں کرنی چاہئے رمضان کے روزے مسلمانوں پر فرض ہیں اور ان کا احترام تمام انسانیت کا فرض ہے وہ رمضان المبارک کے احترام کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ رمضا ن میں زیادہ سے زیادہ صدقات باہمی اخوت اور رواداری کے جذبے کو فروغ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ روزہ ہمیں مشکلات کو برداشت کرنے بھوک ٗ پیاس اور اپنی خواہشات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کا ذریعہ بنتا ہے ان کاکہنا ہے کہ ماہ رمضان وطن عزیز میں ایک خوبصورت فضاء پیدا ہوتی ہے تمام پاکستانی متحد ہو جاتے ہیں رمضان کے احترام پر زور دیتے ہوے کہا کہ ہمیں مقدس ماہ میں انتہا پسندی عدم برداشت اور دہشت گردی کے خلاف کیلئے دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرنا چاہئے

Facebook Comments