ماہ رمضان میں تاجر جائز نرخوں پر اشیاء فروخت کریں ماہ رمضان کے مقدس مہنے میں تاجر جائز نرخوں پر اشیاء فروخت کر کے برکتیں سمیٹیں

احمد پور لمہ(نیوز رپورٹ )ماہ رمضان میں تاجر جائز نرخوں پر اشیاء فروخت کریں رمضان کے مقدس مہنے میں تاجر جائز نرخوں پر اشیاء فروخت کر کے برکتیں سمیٹیں ، اب تک احمد پور لمہ میں رمضان بازار نہ لگا بازار سے اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن احمد پور لمہ کے سٹی صدر حاجی منظور احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ احمد پور لمہ میں گراں فروشی عروج پر ہے دوکانداروں نے من پسند ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں دوسری طرف آئس فیکٹری مالکان نے ات مچا رکھی ہے اور مہنگے داموں برف فروخت کر رہے ہیں حاجی منظور احمد نے ڈی سی او رحیم یا رخان ،اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ،اور سپیشل مجسٹریٹ سے گراں فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments