احمدپورلمہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج80 پر پہنچ گئے شہریوں کا احتجاج

احمد پورلمہ(رحیم یار خان نیوز ٹیم)احمدپورلمہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج80 پر پہنچ گئے شہریوں کا احتجاج
تفصیل کے مطا بق احمدپورلمہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج80 پر پہنچ گئے شہریوں نے پرزور احتجاج کیا شدید گرمی اور رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈشیڈنگ وبال جان بن گئی وولٹیج کی شدید کمی کے باعث گھریلو برقی آلات اور پانی کی موٹریں جلنے لگی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مساجد میں پانی نایاب۔پرانے ٹرانسفارمر بوڑھے ہو گئے اور نئے نایاب گھریلو صارفین اور دوکاندار حضرات نے احتجاج کرتے ہوئے ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور نئے ٹرانسفارمر نصب کیے جائے تاکہ گھریلو برقی آلات اور پانی کی موٹریں جلنے اور صارفین کا نقصان ہونے سے بچ سکے

Facebook Comments