دادلہ شہید قبروستان چاردیواری سے محروم قبروں کے اوپر سے جانور گزرنے سے قبریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

احمدپورلمہ(رحیم یار خان نیوز ٹیم) دادلہ شہید قبروستان چاردیواری سے محروم نشئیوں اور جانوروں نے آماجگاہ بنالی۔تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ کا تاریخی قبروستان حضرت دادلہ شہیدجو کہ چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے قبروں کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اس قبروستان شہر بھر کی سیاسی شخصیات کے آباوآجداد بھی دفن ہیں۔کئی مرتبہ جانور قبروں کو کھود کر مردوں کو کھا گئے چرواہے جانوروں کو لے کر قبروستان سے گزرتے ہیں قبروں کے اوپر سے جانور گزرنے سے قبریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مقامی لوگ قبروستان میں جانوروں کو باندھ کر چلے جاتے ہیں نشیوں نے دربار کو مہ خانہ بنایا ہوا ہے کئی بار حکام بالا سے چاردیواری بنانے کے اپیلیں بھی کی مگر کوئی سنوائی نہ ہوئی۔ہماری حکام بالاسے اپیل ہے کہ جلد ازجلد چاردیواری بنوائی جاے

Facebook Comments