ایسا نیک اور رحم دل انسان اس دنیا میں بہت کم پیدا ہوتاہے،یہ خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکتا

احمد پور لمہ (رحیم یار خان نیوز ٹیم)ایسا نیک اور رحم دل انسان اس دنیا میں بہت کم پیدا ہوتاہے،یہ خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکتا تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ گلوبل یونین آف جرنلسٹ و پریس آفس میں گزشتہ رات کو عبدلالستار ایدھی کی یاد میں صحافیوں ومعززین علاقہ کے سید ساجد میاں ،غلام عباس بھٹی ،رئیس بلال احمد بھائیو ،عباس ملانہ ایڈوکیٹ ،سلمان گل ،غلام مصطفےٰ،،راؤوسیم ،خواجہ وسیم خان ،شیخ امجد رضا،احمد رضا ،بلال جام،امیر الحسن اعوان ،کبیر احمد سولنگی ،راؤ عمران،عاشق پروانہ ،محمد طارق ،محمد عباس سمیت ودیگر علاقہ کے لوگوں نے مولانہ عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمع روشن اور فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کی زندگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدلالستار ایدھی کے جانے کا دکھ پوری پاکستانی قوم کو ہے ہر آنکھ اشک بار ہے انہوں نے اپنی تمام تر زندگی اسی خدمت خلق میں گزار دی جبکہ انکی آخری خواہیش تھی کہ انکی آنکھیں بھی عطیات کردی جائیں ایسے نیک اور رحم دل انسان اس دنیا میں کم پیدا ہوتے ہیں ہماری پوری قوم اور اہلیان احمد پور لمہ ان کی عضمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عبدالستار ایدھی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے صاحبزادے فیصل ایدھی کو انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے آمین۔۔

Facebook Comments