شاٹ سرکٹ ہونے سے سٹور میں لاکھوں روپے کا رکھا ہوا سامان جل کر راکھ بن گیا

احمدپور لمہ (رحیم یار خان نیوز)شاٹ سرکٹ ہونے سے سٹور میں لاکھوں روپے کا رکھا ہوا سامان جل کر راکھ بن گیا،تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ مین بازار میں غلام مصطفےٰ عرف کالے خان بلوچ کی دوکان جنرل سٹور میں رات تقریبا 11 بجے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے سٹور میں رکھا ہوا سامان (جوتیاں )منیاری کا سامان ،جرنیٹرز ،پنکھے ،کنویٹرزودیگر لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا اس موقع پر دوکان مالک غلام مصطفےٰ عرف کالے خان بلوچ نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز کی طرح 9 سے 10 بجے کے قریب دوکان بند کرکے گھر کو چلے جاتے ہیں کہ گزشتہ رات کو اچانک میرے پڑوسی کی کال موصول ہوئی کہ آپ کی دوکان میں آگ لگی ہوئی ہے جس پر میں فوری ہی دوکان پر پہنچا میرے پہنچتے ہی پہلے سے شہریوں اور پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بھجانے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے جبکہ ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ پہنچی مگر دیر سے میری زندگی کی جمع پونجی جل کر راکھ ہو گئی خدا جانے آگ سرکٹ شاٹ ہونے سے لگی ہے یا کسی نے جان بوج کر لگائی ہے ۔

Facebook Comments