جشن آزادی کی پروقار تقریب میں سیاسی ،سماجی شخصیات و گلوبل یونین آف جرنلسٹ نے پریس آفس احمد پور لمہ میں کیک کاٹ کر ملک کی سلامتی کیلئے دعا

احمد پور لمہ(رحیم یار خان نیوز)جشن آزادی کی پروقار تقریب میں سیاسی ،سماجی شخصیات و گلوبل یونین آف جرنلسٹ نے پریس آفس احمد پور لمہ میں کیک کاٹ کر ملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی14 اگست کی تقریب میں گلو بل یونین آف جرنلسٹ کے تمام عہدے داروں نے بھی شرکت کی جس میں سابق ناظم سید ساجد میاں ،منتخب برائے وائس چئیر مین حافظ راناطاہر عثمان ،ایڈوکیٹ عباس ملانہ ،کوارڈی نیٹر رضائے مصطفےٰ کونسل غلام عباس بھٹی ،شیخ امجد رضا ،شیخ احمد رضا ،بلال جام ،راؤ عمران وحید ،امیر الحسن اعوان ،عاشق پروانہ ،امتیاز کھوکھر ،شہزاد رضا ،شیخ عدیل ،خواجہ وسیم خان ،چوہدری غلام عباس ،ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر سید ساجد میاں نے کہا کہ جشن آزادی کا دن ہمارے لئے بہت بڑی خوشی کا دن ہے جبکہ وائس چئیر مین حافظ رانا طاہر عثمان نے بھی اپنے اظہار خیال میں کہا کہ14 اگست کے اس موقع پر ہم اپنے شہید ہونے والے بھائیوں کو نہیں بھول سکتے ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفرودس میں اعلیٰ مقام عطا کرئے آمین اور ایڈوکیٹ عباس ملانہ نے کہا کہ 14 اگست آزادی کا دن ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اوراس کو پورا قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر پورا کیا ۔۔

Facebook Comments