یوسی درگڑہ کے چیئرمین چوہدری ارتضیٰ داؤد کی کاؤشوں سے بستی ٹوبہ موہانہ میں سوئی گیس لائن کا سروے

احمدپورلمہ (احمدرضا سے)یوسی درگڑہ کے چیئرمین چوہدری ارتضیٰ داؤد کی کاؤشوں سے بستی ٹوبہ موہانہ میں سوئی گیس لائن کا سروے ،تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ کے نواحی بستی ٹوبہ موہانہ جو کہ60 سے 70 گھروں پر مشتمل ہے جس میں بستی کے مکین ابھی تک سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم تھے کئی سالوں سے کئی منتخب نمائندوں نے کتنی مرتبہ کئی وعدے کئے جو کہ پورا نہ کرپائے جبکہ یوسی درگڑہ کے چئیرمین چوہدری ارتضیٰ داؤد نے گزشتہ روز بستی ٹوبہ موہانہ میں سوئی گیس لائن کا سروے کراکر عوام سے کئے گئے وعدے سے اپنی نمائندگی کا حق ادا کر دیا جس پر علاقہ کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ آئی جس پر بستی ٹوبہ موہانہ کے زمیندار ملک اصغر عاشق ،ملک بخت علی ،ملک فتح محمد ،ملک موسیٰ ،ملک شہارو، ملک مصور ،ملک ماجد حسین ،ملک خالق ،ملک صفدر حسین ،ملک محمد افضل ،ودیگر اہل علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ یہ سب چوہدری ارتضیٰ داؤد کی کاؤشوں کا نتیجہ ہے جو ہماری بستی ٹوبہ موہانہ میں سوئی گیس جیسی سہولت میسر کیا جاری ہے ہم چئیرمین چوہدری ارتضیٰ داؤد کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گوہیں کہ اللہ پاک مزید انہیں علاقے کی ترقی کیلئے ہمت و حوصلہ دے ۔

Facebook Comments