پسند کی شادی کرنے پر رشتے دار اور والدین جان کے دشمن بن گئے

بنگلہ منٹھار(رحیم یار خان نیوز)پسند کی شادی کرنے پر رشتے دار اور والدین جان کے دشمن بن گئے،تحفظ فراہم کیا جائے،سفیہ بی بی نے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی سے منٹھا ر کے رہائشی محمد سلیم سے پسند کی شادی کی ،جس کی رنجش پر میرے والدین اور رشتے دار میرے شوہر اور اس کے اہل خانہ کو پریشان و ہراساں کر رہے ہیں۔تھانہ گلزار ہجری کا ایس ایچ او میرے والدین کے ساتھ مل کر مجھے اور میرے شوہر کو تنگ اور قتل کی دھمکیاں دے رہاہے، جبکہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خو شی زندگی گزار رہی ہوں ،برسر اقتدار اور ارباب اختیار سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے تحفظ دیا جائے۔

Facebook Comments