اللہ تعالی نے تمام جہانوں کیلئے حضرت محمد کو رحمت بنا کر بھیجا آپ کی زندگی ہمارے لیے ضابط حیات ہے

بنگلہ منٹھار (ویب نیوز)چک نمبر144بڑی میں ایک عظیم عالی الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں مولانا سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے تمام جہانوں کیلئے حضرت محمد
کو رحمت بنا کر بھیجا آپ کی زندگی ہمارے لیے ضابط حیات ہے اور ہماری کامیابی کی ضامن ہے،مولانا خلیل احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ ہم حضور ﷺ کے امتی پیدا ہوئے ،آج کا مسلمان اسلام سے دوری کی وجہ سے پریشان حال ہے آج بھی ہم حضور کے اسوہ حسنہ کو اپنا لیں تو کامیابیاں مقد ر بن جائیں گی،مولانا اسحاق احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی حضور کا میلاد منانا دنیا اور آخرت میں کامیابی کا راز ہے عشق مصطفی کا تقاضہ ہے کہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے بھر پور جدو جہد کی جائے حضور تما م جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے۔

Facebook Comments