شیر کا نشان الاٹ ہونے پر منٹھار میں ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر

بنگلہ منٹھار(ویب نیوز)چودھری نعیم شفیق کو شیر کا نشان الاٹ ہونے پر منٹھار میں ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،جلال کاٹن فیکٹری کے ایم ڈی حاجی حفیظ چودھری اور چودھری طاہر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب چودھری نعیم شفیق کو رحیم یار خان کاضلعی وائس چیئرمین منتخب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،یاد رہے کہ چودھری نعیم شفیق آزاد حیثیت سے یوسی چیئرمین منتخب ہوئے تھے،جیتنے کے بعدمسلم لیگ ن میں شامل ہوئے،چودھری نعیم شفیق کا ضلعی وائس چیئرمین منتخب ہونا منٹھاراور اس سے ملحقہ یونین کونسلوں کے لیے کسی انعام سے کم نہیں۔

Facebook Comments