ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ کی منٹھار پریس کلب کے صدر چوہدری منیر دانش کی رہائش گاہ پر انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

منٹھار(ویب نیوز)ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ کی منٹھار پریس کلب کے صدر چوہدری منیر دانش کی رہائش گاہ پر انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بلدیاتی الیکشن کروا کر عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کی تکمیل کر دی ۔ضلعی چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہی بنے گا ۔مسلم لیگ ن نے ترقیاتی ریکارڈ کام کروائے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے محمود الحسن چیمہ چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی اینڈ پاور نے منٹھار پریس کلب کے صدر چوہدری منیر دانش الندیم سیڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو دانش ٹریڈرز کے آنر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدی یونس ،چوہدری ابرار،چوہدری محمد فاروق ساجد کونسلر ،چوہدری سرور،الیاس دیسی ،فرمان،آصف علی،جمشید،عمران مغل،ذاکر علی،منیر بھائی،محمود عالم،جام مرتضی و دیگر موجود تھے۔سب نے ہاتھ اٹھا کے دانش کے والد کی مغفرت کے لئے دعا کی ،

Facebook Comments