منٹھار ٹاؤن میں گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے

منٹھار(ویب نیوز)منٹھار ٹاؤن میں گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے،موسم گرما میں بجلی وولٹیج35 تک مہیا کئے جاتے ہیں جو الیکٹرک،الیکٹرونکس اشیاء کے خراب ہونے کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد دیہات کے لئے دیگر مشکلات کا سبب بھی بن رہی ہیں۔انجمن تاجران منٹھار کے رہنماؤں قمر سلطان چودھری،چودھری شفیق صدیق،ملک شہزاد محمود،خالد نعیم چودھری،حاجی محمد ارشد،حافظ افضال،چودھری ظفر گل،میاں محمد ریاض،صوبیدار سلام دین،ملک شوکت علی،ڈاکٹر غلام علی،محمد علی کلر،ذاکر حسین اور دیگر نے چئرمین میپکو،ایس ای میپکو اور ایکسیئن میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ منٹھار ٹاؤن میں گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے تا کہ ہزاروں صارفین بہتر وولٹیج کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل مقامی سطح پر حل کروا سکیں۔

Facebook Comments