گورنمنٹ ہائی سکول چک125 پی میں 47 لاکھ روپے کی سرکاری گرانٹ سے نئی عمارت کا کام شروع ہو گیا

منٹھار(ویب نیوز)گورنمنٹ ہائی سکول چک125 پی میں 47 لاکھ روپے کی سرکاری گرانٹ سے نئی عمارت کا کام شروع ہو گیا،طلباء کی تعداد زائد ہونے کی بناء پر انتظامیہ کو کلاس روم کی کمی کا سامنا تھا۔علاقہ کی سماجی شخصیات چودھری محمد اکرم نمبردار و کونسلر،حکیم یونس صمدانی،ہیڈ ماسٹر اصغر انجم،محمد اکرم ساجد،میاں محمد اشرف،چودھری رحمت علی،میاں طارق قاسم کونسلرو دیگر نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تعمیر نوع کے بعد ادارہ کے اساتذہ،معلمات اور طلباء بہتر ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

Facebook Comments