صادق برانچ پر نئے پل کی تکمیل سے علاقہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراہوجائے گا

بنگلہ منٹھار(ویب ڈیسک)صادق برانچ پر نئے پل کی تکمیل سے علاقہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراہوجائے گا پرُانا پل ٹوٹ پھوٹ چکا ہے اور اطراف میں مافیہ نے قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا تھاجبکہ مخیر شخصیت نے متعدد مرتبہ اس کی رپیرنگ بھی اپنی جیب سے کروائی تاہم ٹریفک رواں رکھنے کا مسلۂ حل نہ ہو سکا اہلیان منٹھار و گردونواحی چکوک کے باشندوں، محمدعلی وکیل، میاں اجمل،حاجی انور صدر کریانہ مرچنٹ،صوبیدار حاجی یوسف،چوہدری شفیق،شہزاد پنجکویہ،ڈاکٹر شبیر حسین،منیر دانش،تجمل حسین ، ملک شوکت،یونس صمدانی ، ودیگر نے اپنے بیان میں کہااللٰہ تعالیٰ حاجی خادم حسین کی اس نیکی کا انہیں اجر عظیم عطاء فرمائے جن کے تعاون سے محکمہ انہار یہ پُل تعمیر کروا رہا ہے بڑے بجٹ کے اس پُل کی تعمیر سے علاقہ کا اہم مسلۂ حل ہو جائے گا۔

Facebook Comments