منٹھار چمن روڈ تعمیر و توسیع کا منصوبہ شروع،اہل علاقہ میں خوشی کی لہر

بنگلہ منٹھار(ویب ڈیسک)منٹھار چمن روڈ تعمیر و توسیع کا منصوبہ شروع،اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق منٹھار چمن روڈ جو انتہائی خستہ حالی کا شکار تھی ،میاں امتیاز احمد ایم این اے،چودھری محمود الحسن چیمہ ایم پی اے،چودھری انیس اقبال چیئر مین یو سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور کام شروع ہو گیا ہے۔اس منصوبہ پر 7 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی جبکہ ابتدائی طور پر7.20 کلو میٹرکشادہ روڈ منصوبہ میں شامل ہے جسے جلد بڑھا کر ٹیل آب حیات تک توسیع دی جائے گی۔معززین علاقہ سردار غلام رسول خاں مہر سابق ممبر ضلع کونسل،سردارغوث بخش مہر وائس چئیرمین،سردار خاں مہر،ڈاکٹر غلام علی مہر،ماسٹر غلام مصطفےٰ پتافی،میاں محمد اقبال سابق کونسلر،ڈاکٹر شبیر احمد،چودھری عمران علی شاکر،رئیس وزیر خاں مہر،چودھری غلام مصطفےٰ سندھو کونسلر،چودھری غضنفر علی گھمن،رئیس اللہ ودھایا مہر،میاں رشید احمد اور دیگر نے اس منصوبہ پر میاں امتیاز احمد،چودھری محمودالحسن چیمہ اور چودھری انیس اقبال کا شکریہ ادا کیا اور اسے علاقہ کے لئے انقلابی قدم قرار دیا ہے۔

Facebook Comments