منٹھار اور اس کے مضافات میں بہت سے تعلیمی ادارے بغیر سربراہوں کے چلنے لگے

بنگلہ منٹھار(ویب ڈیسک) منٹھار اور اس کے مضافات میں بہت سے تعلیمی ادارے بغیر سربراہوں کے چلنے لگے جس سے تعلیمی معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔جن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر125پی، گورنمنٹ گرلزھا ئی سکول چک نمبر143پی، گورئمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 140 پی گورنمنٹ مڈل سکول چک نمبر229پی اورگورنمنٹ گرلزمڈل سکول چک نمبر 144پی شامل ہیں،ان سکولوں میں عرصہ درازسے ہیڈماسٹر اور ہیڈمسٹریس کی سیٹیں خالی ہیں۔ اس کے علاوہ ا یس ایس ٹی (سائنس،آرٹس) ،کلرک درجہ چہارم کی بھی سیٹیں خالی ہیں ۔حال ہی میں نئے تقرروتبادلوں میں بھی ان سکولوں کی کوئی شنوائی نہیں ہو ئی۔تدریسی امور وصفائی میں سکول شدید مشکلات کا شکار ہیں۔نتیجے کے طور پرگذشتہ چند سالوں میں کلاس نہم، دہم میں ڈراپ آوٹ کی شرح میں اضافہ اور خراب رزلٹ ہے طلباء کو سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت پڑھائی کے ساتھ ساتھ صفائی بھی خود کرنی پڑرہی ہیں، جو نہ صرف والدین کیلئے پریشان کن صورتحال ہے بلکہ محکمہ تعلیم کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ اہل علاقہ سے چودھری عتیق ،چودھری فاروق ساجد ، میاں ارشاد ، احمد ججہ، تنویراشرف، یونس صابر،عارف مشتاق،میاں منا ن ودیگر نے ای ڈی او تعلیم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ان زمینی حقائق ومسائل کو سمجھے بغیر پڑھے لکھے پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

Facebook Comments