بجلی کے شارٹ سرکٹ سے محنت کش کا گھر اور مال مویشی زندہ جل گئے

بنگلہ منٹھار(ویب ڈیسک) بجلی کے شارٹ سرکٹ سے محنت کش کا گھر اور مال مویشی زندہ جل گئے منٹھار کے نواحی گاؤں چک 138پی ٹبہ کا رہائشی عبدالغفار جو محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا ہے گزشتہ رات اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات11 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اہل علاقہ کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ عبدالغفار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بڑی مشکل سے اپنے بیوی بچوں کو نکال سکا جو آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس چکے تھے مگر اپنی بکریوں کو نہ بچا سکا6بکریاں اور جھونپڑی نما گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیااور دو بچے بھی شدیدزخمی ہو گئے۔

Facebook Comments