منٹھار ٹا ؤن میں گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کا دھندا عروج پر

منٹھار(ویب ڈیسک)منٹھار ٹا ؤن میں گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کا دھندا عروج پر،کئی دفعہ سواریوں سے بھری ہائی ایس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں بھی یہی عمل دھرا دیا جاتا ہے جو کسی روز انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ کاروبار کرنے والوں کے پاس مطلوبہ احتیاطی آلات نہ ہونے کے برابر ہیں۔سماجی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس غیرقانونی ری فلنگ کو فوری بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کسی بھی سانحہ سے بچا جا سکے۔

Facebook Comments