گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 140پی میں رزلٹ سالانہ2017اور تقسیم خدمت کارڈ

بنگلہ منٹھار(ویب ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 140پی میں رزلٹ سالانہ2017اور تقسیم خدمت کارڈ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 140پی میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پروگرام پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے سلسلے میں مزید پیش رفت کے طور پر سرکاری سکولوں میں طالبات کے سہ ماہی وظائف میں اضافہ کرتے ہوئے طالبات کے والدین میں خدمت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے با قاعدہ تقریب منعقد کی گئی،تقریب کے آغاز میں پہلے سکول کے سالانہ رزلٹ2017 کا باضابط اعلان کیا گیا،بعد ازاں کونسلر فاروق ساجد اور سماجی رہنما چودھری یونس ،ہیڈ ماسٹر بوائے سکول اصغر علی، سکول کونسل کی خواتین ممبران مسز فرح جمیل،مسز عصمت بی بی اور مسز فاروق ساجد نے طالبات میں ا نعامات اور والدین میں خدمت کارڈ تقسیم کیئے، سکول کی ہیڈ مسڑیس مسز کہکشاں مقبول نے سکول کی مجموعی کارکر دگی اور خدمت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

Facebook Comments