چناب ویلفےئر کے زیر اہتمام چوتھا تین روزہ آئی کیمپ کا انعقاد

بنگلہ منٹھار(ویب ڈیسک)چناب ویلفےئر کے زیر اہتمام چوتھا تین روزہ آئی کیمپ کا انعقاد چک نمبر 127پی میں دوسرے روز بھی جاری پہلے روز62افراد کے آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔تفصیل کے مطابق چک نمبر127پی میں چناب ویلفےئرکے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال اسلام آبادکی 2سرجنزاور 4رکنی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل17رکنی ٹیم تین روز تک علاقہ بھر سے آئے سینکڑوں مرد وخواتین کی آنکھیں چیک کرنے کے علاوہ متاثرہ آنکھوں کی فیکو سرجری اور سفید موتیے کے آپریشنز کریں گے دوسرے روز بھی سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے کیمپ میں شرکت کی لوگوں کے لیے بہترین کھانے اور ٹھنڈے پانی کے علاوہ ٹھنڈی چھاؤں کا بھی انتظام کا گیا تھا۔

Facebook Comments