منٹھار اور اس کے گردونوح میں گندم کی کٹائی شروع ہو گئی ہے ،کاشتکار ٹریکٹر اور درانتی کی مد د سے گندم کاٹنے میں مصروف ہیں

بنگلہ منٹھار(ویب ڈیسک) منٹھار اور اس کے گردونوح میں گندم کی کٹائی شروع ہو گئی ہے ،کاشتکار ٹریکٹر اور درانتی کی مد د سے گندم کاٹنے میں مصروف ہیں،موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گندم کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے،اس علاقے کے مزدور جو کہ محنت مزدوری کے سلسلے میں دوسرے بڑے شہروں میں گئے ہوئے تھے وہ بھی سب کا م چھوڑ کر گند م کی کٹائی کرنے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں،پاکستان کے ہر گاوں میں ،حجام،لوہار،موچی اور بہت سادوسرا مزدور طبقہ جن کی سال کی روزی کا دارومدار گند م کی فصل پر ہی ہو تا ہے،ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

Facebook Comments