منٹھار تھانہ کے ایس ایچ او عبد الرشید نے دوران گشت چوری کی واردت ناکام بنادی ، تاجر برادی کاایس ایچ او منٹھار کو خراج تحسین

بنگلہ منٹھار (ویب ڈیسک)گزشتہ رات چوروں نے رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے دوکان کو نقب لگا کر لوٹنے کی کوشش کی رات کے وقت پیدل دوران گشت ایس ایچ او اور اہلکاروں کو شک ہوا کہ مارکیٹ کی بیک طرف سے کچھ شور سا ہے جس کی بنا پر چیک کرنے کے لیے گئے تو چوروں نے پولیس والوں کو آتا دیکھ کر دوڑ لگا دی،جب پولیس والے وہاں پہنچے تو دیکھا کہ دوکان کی دیوار کو توڑ دیا گیا ہے ، ایس ایچ او نے گشت پر معمور اہلکاروں کے ساتھ چوروں کا تعاقب کیا مگر وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،منٹھارکی تاجر برادری چوہدری انور شاہد، چوہدری ریاض ،چوہدری خالد نعیم، محمداکرام ،چوہدری اشرف کونسلر ،محمد اجمل کونسلر اور ماسٹر محمد اشرف نے ایس ایچ او کا بروقت کاروائی کر نے پر شکریہ ادا کیا اور ان کے رات کے گشت کو سراہا۔

Facebook Comments