علاقہ کی خدمات کے لئے خود کو وقف کر دیا ہے،چناب ویلفئر دکھی انسانیت کے لئے سکون کا سبب بن رہی ہے

منٹھار(نیوز رپورٹ)علاقہ کی خدمات کے لئے خود کو وقف کر دیا ہے،چناب ویلفئر دکھی انسانیت کے لئے سکون کا سبب بن رہی ہے،بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جو پذیرائی بخشی وہ ہم پر قرض ہے جنہیں اختیارات اور فنڈز کی فراہمی کے ساتھ مزید تیز ترعوامی خدمت میں تبدیل کر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار چودھری محمد شفیق آف چناب گروپ ،سابق چئرمین مارکیٹ کمیٹی وسماجی شخصیت نے چودھری رحمت علی ٹرانسپورٹر کی والدہ کی بستی ھاکڑہ میں تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سماج کی خدمت کرنے والے اور نعرے لگانے والوں کو عوام پرکھ رہی ہے اور انتخابات میں اسی پر فیصلہ ہوا اور مزید ہو گا،عوامی خدمت کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں،اس موقع پر ان کے ہمراہ چودھری نعیم شفیق چئرمین یو سی واہ کہنہ،فضل کریم خٹک چئرمین مارکیٹ کمیٹی،رضوان رحمت کونسلراور دیگر بھی موجود تھے۔

Facebook Comments