منٹھار و نواح میں بجلی کی انتہائی مایوس کن صورتحال جاری،وولٹیج صرف 40 تک مہیا کئے جا رہے ہیں

منٹھار(رحیم یار خان نیوز)منٹھار و نواح میں بجلی کی انتہائی مایوس کن صورتحال جاری،وولٹیج صرف 40 تک مہیا کئے جا رہے ہیں،سٹیبلائزر بھی جواب دے گئے،مساجد میں وضو،گھروں میں پینے کا پانی نایاب رہنا معمول بن گیا،روزہ دار انتہائی کربناک صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں۔گزشتہ سال میاں امتیاز احمد ایم این اے کی خصوصی کاوش سے ایک کروڑ روپے مالیت سیمین لائن میں نئے بجلی پول،نئی تار اور ٹرانسفارمر لگائے گئے مگر واپڈا اہلکاروں نے اس منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے انتہائی کم وولٹیج چھوڑنا معمول بنا لیا ہے۔انجمن تاجران منٹھار کے رہنماؤں اور علاقہ کی ممتاز سیاسی،سماجی شخصیات ملک شہزاد محمود،چودھری قمر سلطان،چودھری محمد سرور،چودھری خالد نعیم،میاں یونس مجید،افضل خاں مغل،حاجی طالب حسین،میاں انوارالحق کونسلر،طاہر حسین،چودھری ظفر گل،میاں نوید انور،اعجازپپو،میاں شہزاد احمد،ڈاکٹر غلام علی،ڈاکٹر محمد عمران،حاجی محمد ارشد اور دیگر نے چودھری محمد شفیق ایم پی اے و صوبائی وزیر صنعت تجارت،سردار ارشد کاخاں لغاری مشیر پانی و بجلی،میاں امتیاز احمد ایم این اے،ایس ای واپڈا،ایکسیئن واپڈا سے اہل منٹھار سے جاری ناروا سلوک کو فوری بند کروانے کی اپیل کی ہے تا کہ حکومتی ساکھ متاثر ہونے سے بچ پائے اور لوڈ شیڈنگ کم سے کم ہو اورروزہ دار اپنے معمولات عبادت بہتر انداز سے سرانجام دے سکیں۔

Facebook Comments