حقائق ومسائل کو سمجھے بغیر پڑھے لکھے پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر

بنگلہ منٹھار(رحیم یار خان نیوز) گورئمنٹ بوائز ہائی سکول چکنمبر 140پی میں عرصہ دراز سے ہیڈ ماسٹر ،ا یس ایس ٹی (سائنس،آرٹس) ،کلرک اور اب درجہ چہارم کی بھی سات سیٹیں خالی ہیں ۔حال ہی میں نئے تقرروتبادلوں میں بھی سکول ھذٰا کی کوئی شنوائی نہیں ہو ئی۔تدریسی امور وصفائی میں سکول ھذٰا شدید مشکلات کا شکار ہے۔نتیجے کے طور پرگذشتہ چند سالوں میں کلاس دہم میں ڈراپ آوٹ کی شرح میں اضافہ اورنہم کا خراب رزلٹ ہے طلباء کو سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت پڑھائی کے ساتھ ساتھ سکول کی صفائی بھی خود کرنی پڑرہی ہے جو نہ صرف والدین کیلئے پریشان کن صورتحال ہے بلکہ محکمہ تعلیم کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔چونکہ سکول ھذٰا کلسٹرسنٹر بھی ہے ،چنائچہ انچارج ہیڈ ماسٹرکو تدریسی امور کے ساتھ ساتھ انتظامی امور بھی سر انجام دینے پڑ رہے ہیں، اہل علاقہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ان زمینی حقائق ومسائل کو سمجھے بغیر پڑھے لکھے پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

Facebook Comments