گورنمئٹ گرلز ہائی سکول چکنمبر140/p میں اہل علاقہ کی میٹنگ طلب کی

بنگلہ منٹھار(رحیم یار خان نیوز) گورنمئٹ گرلز ہائی سکول چکنمبر140/p میں ہیڈمسٹریس صاحبہ کہکشاں مقبول نے اہل علاقہ کی میٹنگ طلب کی، جس میں سکول ھذٰا کی قرار واقع ڈینجرس بلڈنگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ری کنسٹریشن کے دوران سکول کے تدریسی امور کی انجام کو جاری رکھنے کیلئے متبادل جگہ اور اخراجات کے حوالے سے اہل علاقہ کے تعاون کا مطالبہ کیا گیا،میٹنگ میں شریک ہونے والے شرکاء میں یو سی چیئرمین نویداختر ،چوہدری محمدعلی وکیل،حاجی لیاقت علی، کونسلر فاروق ساجد،الیاس دیسی ،منیر ،ابرار ٹیچر مسز راشدہ رانی اور مسز صدف موجود تھیں۔

Facebook Comments