پاکستانی بچے صلاحیتوں میں دنیا کے کسی بھی ممالک سے کم نہیں

بہاول پور (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی بچے صلاحیتوں میں دنیا کے کسی بھی ممالک سے کم نہیں ہیں اگر ان بچوں کو مواقع فراہم کیے جائے تو یہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں وہ مقامی ہوٹل میں ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام تین روزہ لیڈر شپ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آج کے طلباء ہمارا آنے والا مستقبل ہیں ضروت اس امر کی ہیں کہ طلباء کو ایسا ماحول اور مواقع فراہم کیے جائے کہ ان کی صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں ہیلپنگ ہینڈ کی ٹیم قابل تحسین ہیں کہ وہ ملک میں 8500 یتیم بچوں کی مکمل طور پر تعلیمی کفالت کر رہی ہیں اور ایسے لیڈر شپ کیمپ میں طلباء کی صلاحیتوں کو جلا بخش رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدامیں آئی تو ملک میں تمام یتیم بچوں کی مکمل سرپرستی کرئے گی تقریب سے ایچ ایچ آر ڈی کے کواڈی نیٹر نوید احمد نے کہا کہ ملک کے 9 اضلاع میں سے 45 بچوں کو اس لیڈرشپ کیمپ میں شرکت کے لیے چنا گیا ہے تاکہ ان با صلاحیت بچوں کی صلاحیتوں کو اجا گر کیا جائے تاکہ آنے والے کل میں یہ طلباء اس ملک کے لیے ایک سرمایہ ثابت ہوں

Facebook Comments