پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کے تما م اضلا ع میں ترقیاتی منصوبو ں کا جال بچھا کر عوام دوست پالیسی کا ثبوت دیا

بہاولپور ( ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر و ممبر وزیر اعلیٰ سپورٹس پروگرام پنجاب عمران غوری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کے تما م اضلا ع میں ترقیاتی منصوبو ں کا جال بچھا کر عوام دوست پالیسی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے نیو سنٹرل جیل بہاولپور میں قمر وڑائچ سے ملا قا ت کے دوران کیا انہو ں نے کہا کہ چند لوٹے مفاد پرست جو کل تک میاں نواز شریف کے گیت گاتے تھے آج وہ ہی بہیودہ زبان استعمال کر رہے ہیں میا ں نواز شریف پاکستان کا سرمایہ ہیں ان کو دبانہ کسی کے بس کی بات نہیں حکومت نے ہمیشہ پولیس ملازمین کی خد ما ت کو دیکھ کر ان کی تنخوہ میں اضا فہ کیا آج ملازمین دعا گو ہیں سپریٹنڈنٹ نیو سنٹرل جیل بہاولپور اسلام توقیر خان کو بھی سلام پیش کیا کہ جیل میں توقیر خان جیسے شفیق زمیندار آفیسر موجود ہو ں تو ادارہ کبھی بھی خسارے میں نہیں آتا کیونکہ کہ ادارے کا سربراہ ایماندار اور فرض شناس ہوتا ہے اور وہ چیز ہمیں ان میں نظر آئی انہو ں نے کہا کہ قیدیوں اور حوالاتیوں میں اچھے سے اچھا کھانا مہیا کر نا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نا بھی ان کی اؤلین ترجیح ہو تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بھی سلام پیش کر تے ہیں کہ بہاولپور کے اس ادارے کو توقیر خان جیسا سپریٹنڈنٹ جیل ملا ۔ اس کا تما م تر سہرا میاں شہباز شریف کو جا تاہے ۔ انہو ں نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کلاچی اور اسسٹنٹ انچارج داخلہ نیو سنٹر ل جیل چوہدری کاشف کو بھی سلا م پیش کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ۔

Facebook Comments