دہشت گردی کی لہر سے یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستانی قوم آج بھی حالت جنگ میں ہے

ؓ بہاول پور ( ویب ڈیسک) آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال بڈانی کہا ہے کہ ملک میں جاری ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستانی قوم آج بھی حالت جنگ میں ہے مگر اس کے باوجود پاکستان کے عوام ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور انشاء اللہ ساری قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی اور جیت پاکستان کی ہوگی۔ اس حالت میں بھی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں متحد ہوکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنے کا ہے، عوام اپنی فوج ، رینجرز اور پولیس کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست پاکستان کے خلاف سرگرم عمل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور دہشت گرد جہاں کہیں کسی بھی پردے میں چھپے ہوں انہیں نکال باہر کیا جائے

Facebook Comments