سابق ڈپٹی میرجاویدخان دولت زئی کی پاکستان تحریک انصاف کے عہدہ داران سے ملاقات

بہاول پور(ویب ڈیسک) سابق ڈپٹی میرجاویدخان دولت زئی کی پاکستان تحریک انصاف کے عہدہ داران سے ملاقات‘ محمد جاوید خان دولت زئی سابق ڈپٹی میئر بہاولپور پر پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کے ضلعی صدر ملک اصغر جوئیہ،جنرل سیکرٹری میاں محمد نبیل الرحمن اور سٹی صدر سید تحسین گردیزی و دیگر عہدیداران کی ملاقات۔جس میں انہوں نے محمد جاوید خان دولت زئی ، حافظ خالد امحمود،تیمور ثمین خان اور ان کے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی۔اس موقع پر جاوید خان دولت نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو اس وقت پوری قوم کا مقدمہ تنہا موجودہ ظالم حکمرانوں ک خلاف لڑ رہا ہے میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد عنقریب ایک بڑا علان کرونگا۔

Facebook Comments