بہاول پورسے بہت سی یادیں لیکرجارہاہوں ڈپٹی رجسٹرا رلاہور ہائی کورٹ بہاول پوربنچ مرزانعام اللہ بیگ کاالوداعی تقریب سے خطاب

بہاول پور(ویب ڈیسک) بہاول پورسے بہت سی یادیں لیکرجارہاہوں ڈپٹی رجسٹرار لاہورہائی کورٹ بہاول پور بنچ مرزانعام اللہ بیگ کاالوداعی تقریب سے خطاب لاہورہائی کورٹ بہاول پور بنچ کے ڈپٹی رجسٹرارجنرل انعام اللہ بیگ نے کہا کہ بہاولپور محبت کرنے والوں کا شہر ہے اور یہاں اجنبیت کا احساس نہیں ہوا بہت سی یادیں لے کر جا رہا ہوں اس موقع پرسہیل اکبرایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے علاوہ دیگروکلاء بھی موجودتھے ملک سہیل اکبر نے کہا مرزا انعام اللہ بیگ نے بہت اچھا وقت گزارا تقریب تو یادگار ہونی چاہیئے تھی مگر پشاور بمب دھماکے کی وجہ سے اس کو مختصر کر دیا گیا اور اس دھماکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستانی افواج لمحہ بہ لمحہ چپے چپے کی حفاظت کے چوکس ہے اور ملٹری کورٹس کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے اس کو توسیع دی جانی چاہیئے مگر وکلاء کو بھی اس کا حصہ بنا نا بھی بہت بہتر ہوگا۔

Facebook Comments