پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے کسی بھی قیمت پر پاکستان کو ترقی کی راہ سے نہیں ہٹا سکتے محمدعمرخان

بہاول پور(ویب ڈیسک) پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے کسی بھی قیمت پر پاکستان کو ترقی کی راہ سے نہیں ہٹا سکتے ملک دشمن عناصر اس ملک کو ترقی یافتہ کی بجائے بیروت اور صومالیہ جیسے ملکوں میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ان سے ملک میں ہونے والی ترقی اور روشن مستقبل برداشت نہیں ہو رہایہ بات شعاع ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری محمد عمر خان نے لاہوراور پشاور میں ہونے والے دھماکے پرانتہائی گہرے دکھ اوررنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دھماکے میں کئی قیمتی جانوں کاضیاع انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ دھماکے میں ملوث افراد اور ان کے آلہ کاروں کوجلدازجلدگرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امدادکرے اور حکومت فوری طور پر ملٹری کورٹس کی توسیع کے ساتھ ساتھ دیگر تمام ججز کو مکمل سیکورٹی اور تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو مکمل طور پر اپنے فیصلہ جات میں اختیارات دے اور انکو ہر قسم کے سیاسی و دیگر امور کے دباؤ میں لانے کی کوشش نہ کی جائے۔

Facebook Comments