بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اسکول،کالجز کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد

بہاولپور(ویب ڈیسک) بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اسکول،کالجز کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاپولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے بیکن ہاوس اسکول یزمان روڈ کی سکیورٹی چیکنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی اور اسکول کے پر نسپل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے آر پی او نے ڈی ایس پی سٹی کو ہدائیت کی کہ اسکول انتظامیہ سے ملکراسکول میں تعینات سکیورٹی گارڈز کو مستقل بنیادوں پر جسمانی ٹریننگ اور فائرنگ پریکٹس کروانے کا بندوبست کیا جائے تاکہ انکی استداد کار میں اضافہ ہو سکے اوروہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔ آر پی نے اسکول انتظامیہ کو ہدائیت کی کہ وہ اسکول میں لگے CCTVکیمرہ جات کی تعداد اور معیار کو مزید بہتر بنائیں اور انکی مانیٹرنگ کے لیے تربیت یافتہ مختص سٹاف تعینات کریں اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی نمبرات کی فہرست کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔اسکول انتظامیہ خدانخواستہ کسی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بچوں کی تربیت کریں اور اس سلسلہ میں مختلف اداروں سے ملکر موک ایکسرسائز کا اہتمام کریں ۔آر پی او نے مزید کہا کہ سٹاف کے لیے موجود پارکنگ کواسکول کی بلڈنگ سے دور کرنے کے ساتھ ساتھ انکی چیکنگ کا میکنزم بھی بنایا جائے۔ اسکول کے اردگرد کسی بھی مشکوک نقل و حرکت کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے۔متعلقہ ایس ایچ او دوران گشت روزانہ کی بنیاد پراسکول کی سکیورٹی ڈیوٹی چیک کرے ۔

Facebook Comments