گورنمنٹ ایف جی کالج کینٹ میں سیمینار کاانعقاد

بہاولپور(ویب ڈیسک) گورنمنٹ ایف جی کالج کینٹ میں سیمینار کاانعقاد‘عوام الناس بالخصوص نوجوان نسل میں ٹریفک قوانین ،روڈ سیفٹی ، سگنلز،سائن بورڈز کے شعور کو بیدار کرنے اور اسکی آگاہی کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا گورنمنٹ ایف جی کالج کینٹ میں بعنوان روڈ سفٹی ، روڈ سائنز، روڈ سگنل اور روڈ پر چلتے ہوئے دوسرے لوگوں کے حقوق کے نام سے سیمینار کا انعقاد۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد ظفر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ پر چلتے ہوئے دوسرے لوگوں کے حقوق کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔روڈ پر جلد بازی کرنا آپکی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے روڈ پر گاڑی،موٹر سائیکل یا کوئی دیگر سواری چلاتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔سردیوں کے موسم میں دھند کے باعث ایکسڈینٹ کے خطرات بہت ذیادہ بڑھ جاتے ہیں اس موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور اور سپیڈنگ نہ کریں ۔ نوجوان نسل میں ون ویلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف انکے لیے خطرناک ہے بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرہ میں ڈالتا ہے اس سے گریز کریں ۔ طلباء و طالبات کو محمد ظفراللہ SIٹریفک سارجنٹ نے اس بارے میں آگاہی دی کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی حاصل کرنے سے اپنی اور دوسرے لوگوں کی جانوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ آخر میں طلباء و طالبات نے ٹریفک قوانین کے بارے میں مختلف سوالات کئے جن کے محمد ظفراللہ SIنے تفصیلی جوابات دیئے۔ سمینار میں کالج انتظامیہ طلبای و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Facebook Comments