پنجاب اسمبلی نے بہاولپور میں جلد از جلد انڈسٹریل زون قائم کرنے سے متعلق جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

بہاول پور (ویب نیوز )پنجاب اسمبلی نے بہاولپور میں جلد از جلد انڈسٹریل زون قائم کرنے سے متعلق جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔ قرار داد میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مطالبہ کیا تھا کہ بہاولپور میں جلد از جلد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے تا کہ علاقہ ترقی کر سکے اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری میں کمی آسکے ۔ حکومت کی جانب سے قرار داد کی مخالفت نہیں کی گئی اور صوبائی وزیر اطلاعات مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پہلے ہی بہاولپور میں انڈسٹریل زون قائم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔

Facebook Comments