میڈیکل کے شعبہ میں پیرامیڈیکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر شاہد فراز

بہاول پور(ویب نیوز)ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر شاہد فراز نے کہا ہے کہ میڈیکل کے شعبہ میں پیرامیڈیکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا پیرا میڈیکس کے جائز مطالبات کے حل کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو برؤے کا ر لاؤں گا وہ مقامی ہوٹل میں آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف یونین کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر شاہد فراز نے کہا کہ پیرا میڈیکس کے سپیشل ہارڈ ایریا الاؤنس ،اور اپ گریڈیشن جیسے مطالبات جائز مطالبات ہے جن کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اور ڈی پی سی کے حوالے انشاللہ چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا تاکہ جو ملازمین ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اوران کی سیٹیں خالی ہے ان پرجلد تعیناتیاں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ہسپتال کو ایک مثالی ہسپتال بنانا ہیں اور ملکر انسانیت کی خدمت کرنی ہے قبل ازیں آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف یونین کے مرکزی سیکرٹری جنر ل محمد اقبال بڈانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ایم ایس کو ملازمین کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے مسائل سے آگاہ کیا تقریب سے ضلعی صدر محمد اکرم، چیف ٹیکنیشن محمد سلیم و دیگر نے بھی خطاب کیا

Facebook Comments