پولیس اہلکاروں کابنک ملازم پرتشدد‘اغواء اورحبس بے جامیں رکھتے ہوئے ‘نقدی پرائزبانڈزچھین لئے ‘ ایڈیشنل سیشن جج بہاول پورنے ڈی پی او کوپولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کاحکم دیدیا ‘

بہاول پور(ویب نیوز) پولیس اہلکاروں کابنک ملازم پرتشدد‘اغواء اورحبس بے جامیں رکھتے ہوئے ‘نقدی پرائزبانڈزچھین لئے ‘ ایڈیشنل سیشن جج بہاول پورنے ڈی پی او کوپولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کاحکم دیدیا ‘ تفصیل کے مطابق شہری محمدقاسم ولد ملک رشیداحمدسکنہ بستی چنڑاں موضع ڈیرہ عزت جوکہ بنک میں ملازم ہیں نے ایڈیشنل سیشن جج بہاول پورکودرخواست دی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ فاضل ایڈیشنل سیشن جج صاحب وجسٹس آف پیس بہاول پور کے حکم پرایف آئی آر نمبر101-16 بجرم 480-f ت پ تھانہ سول لائنز درج رجسٹرڈ ہوئی مذکورہ احمدخالداے ایس آئی ‘محمدارشد عباسی‘ محمدریاض رٹا کانسٹیبلان حال تعینات تھانہ سول لائنز کاملزم کے ساتھ گہراقریبی واسطہ تعلق تھاجس کی بناء پرانہوں نے مجھے دھمکی دی کہ اگرتم نے راضی نامہ نہ کیاتو تمہیں اس کامزہ چکھائیں گے مورخہ 2-4-16 کوشام ساڑھے سات بجے میں بنک سے نکلا اور ذاتی کام کے سلسلہ میں فتح چوک پررکا توعقب سے محمدارشدعباسی سادہ کپڑوں میں جبکہ کانسٹیبل ریاض رٹا باوردی موٹرسائیکل پرآئے اور آتے ہی سائل سے دست وگریبان ہوگئے اورموبائل فون رقم مبلغ 13200 روپے ‘پرائزبانڈ مالیتی 10700 روپے شناختی کارڈ اوردیگرکاغذات بنک زبردستی نکال کرزبردستی چوکی شاہدرہ لے گئی اورسائل کی آنکھوں پرپٹی باندھ کر پرائیوٹ مکان میں لے گئے اورسائل کوتشددکانشانہ بناتے رہے اورمطالبہ کرتے رہے کہ اگر تم ڈیڑھ لاکھ روپے دیدوتوتمہیں چھوڑ دیں گے میرے انکار پر وہ دونوں طیش میں آگئے اور دھمکی دی کہ تم پردوکلوچرس اور شراب کاجھوٹا مقدمہ درج کردیں گے بعدازاں مجھے نیم بے ہوشی کی حالت میں بی وی ایچ بہاول پور لے گئے لیکن کسی قسم کاکوئی علاج معالجہ ومیڈیکل نہ کریا اور تھانہ سول لائنز کے لاک اپ میں بندکرتے ہوئے مقدمہ نمبر132-16 بجرم 3/4 امتناع منشیات درج کرلیامیں مورخہ 4-4-16 کو ضمانت پررہاہوا اور5-4-16 کو میڈیکل چیک اپ کی درخواست علاقہ مجسٹریٹ گزاری جس پرMLC میں واضح تشددکی ضربات موجودہیں مورخہ 14-5-16 کوبعدالت جناب محمدنعیم شیخ ایڈیشنل سیشن جج بہاول پور نے ڈی پی او بہاول پور کو واضح ہدایت وحکم صادر فرمایا کہ احمدخالداے ایس آئی ‘محمدارشد عباسی‘ محمدریاض رٹا کانسٹیبلان حال تعینات تھانہ سول لائنزبہاول پور کے خلاف سنگین قسم کے جرائم بنتے ہیں جس کی فوری طورپرانکوائری کرکے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے

Facebook Comments