پولیس تھانہ سول لائنز کی کارکردگی ‘ شہری پرزنااوراغواء کاجھوٹاپرچہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ نابالغ لڑکی سدرہ بی بی کاصحت جرم سے انکار‘ اپنے والد کے ہمراہ عدالت پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر کاپول کھول دیا

بہاول پور(نیوز رپورٹ) پولیس تھانہ سول لائنز کی کارکردگی ‘ شہری پرزنااوراغواء کاجھوٹاپرچہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ نابالغ لڑکی سدرہ بی بی کاصحت جرم سے انکار‘ اپنے والد کے ہمراہ عدالت پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر کاپول کھول دیا تفصیل کے مطابق بندرہ پلی غریب آباد بہاول پورکے رہائشی مہرخالد حسین سیال نے آرپی او بہاول پورکودی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سائل کی ریاض رٹا کانسٹیبل حال تعینات تھانہ سول لائنز بہاول پورسے محلہ داری کی بنیاد پر پرانی رنجش تھی مورخہ 31-5-16 بوقت دوبجے بندرہ نزداللہ ہووالی مسجد ذاتی کام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ اچانک ریاض رٹہ نے ہمراہ خلیل شاہ ‘محمداکرام مہران کارپرسوارآگئے اورخلیل شاہ نے پسٹل 30 بور کے زورپرمجھے زبردستی روک کرتشددکانشانہ بنایا ریاض رٹاکانسٹیبل جوکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا نے سائل کی جیب سے رقم مبلغ 12200 روپے زبردستی نکال لئے اورمجھے زبردستی اغواء کرکے تھانہ سول لائنز لے گئے اور مجھ پرجھوٹا من گھڑت زنا کامقدمہ نمبر363,376,114 بجرم213/16ت پ تھانہ سول لائنز درج کرکے حوالات میں بند کردیا مقدمہ نمبر213/16 بجرم 363/376/114 ت پ تھانہ سول لائنز بہاول پور بخرض درخواست قلم بند کرانے بزریعہ والد حقیقی زیردفعہ 164 ض ف بعدالت جناب سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نیئرمصطفی بہاول پور کی عدالت میں مورخہ 1-6-16 کودرخواست دائر کی جس میں فاضل عدالت نے ایس ایچ او سول لائنز کوروبکار ریکاڑطلبی جاری کرتے ہوئے مورخہ 2-6-16 کو طلب کیا اور مغوی لڑکی سدرہ بی بی کے بیانات قلم بندکئے جس میں متاثرہ لڑکی نے ہمراہ اپنے والدحقیقی عدالت کوبتایا کہ مجھے ناکسی نے اغواء کیا نہ ہی کسی نے میرے ساتھ زناکیا جبکہ ایس ایچ اوتھانہ سول لائنزکو یہ بتایاکہ کوئی ایسا وقوعہ ہی سرزدنہ ہوا ہے اور نہ ہی اپنا کوئی میڈیکل کرانا چاہتی ہومقدمہ جھوٹا ہے بے بنیاد ہے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سول لائنز بہاول پورنے تفتیشی افسرکی استدعا جوڈیشل کومسترد کرتے ہوئے مغوعیہ کے بیان زیردفعہ 164 ض ف کی روشنی میں ملزم کی ہتھکڑی کھولنے کاحکم دیدیا میری آرپی او بہاول پورسے درخواست ہے کہ سائل کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیاجائے اور مذکورین ایس ایچ او تھانہ سول لائنز فرحان نوید کے حکم پر سائل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے سائل کی عزت وشہرت کونقصان پہنچانے کے ساتھ نقدی رقم 12200 روپے چھین کراپنے اختیارات کاناجائز استعمال کیاہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پرچہ درج کیاجائے

Facebook Comments