بہاول پورجعلی عامل ‘پیروں نے جگہ جگہ اپنے آستانے کھول لئے معصوم اورسادہ لوح افراد کو لوٹنے کاسلسلہ جاری جاوید(ہندو)شاہ جی‘محمدفیض‘الیاس شاہ ‘ودیگرلوٹ مارسمیت لوگوں کوجسمانی اذیتیں دینے لگے

بہاول پور(نیوز رپورٹ)بہاول پورجعلی عامل ‘پیروں نے جگہ جگہ اپنے آستانے کھول لئے معصوم اورسادہ لوح افراد کو لوٹنے کاسلسلہ جاری جاوید(ہندو)شاہ جی‘محمدفیض‘الیاس شاہ ‘سمیع اللہ (باواجی)ودیگرلوٹ مارسمیت لوگوں کوجسمانی اذیتیں دینے لگے تفصیل کے مطابق بہاول پورشہرمیں جگہ جگہ جعلی عامل اورپیروں نے اپنے آستانے کھول کر لوٹ مارکابازار گرم کررکھا ہے جس کے مطابق مبینہ طورپر جاوید(ہندو) جوکہ چڑیاگھرمیں سرکاری سرونٹ کوارٹرمسجد کے ساتھ رہائش پذیرہے کالاجادوکرتاہے شاہ جی نامی جعلی پیر جامع مسجد معصومیہ ملت کالونی عقب ون یونٹ سٹاف کالونی بہاول پورمیں مبینہ طورپر جادوٹونہ کرتاہے محمدفیض اسلامی کالونی تین مرلہ سکیم ریلوے لائن کے ساتھ مرزائیوں کے قبرستان کے پاس اپناآستانہ بنارکھا ہے الیاس شاہ سیکورٹی گارڈ پرانی سبزی منڈی چوک نزدویٹرنری ہسپتال کے قریب مشک اورزعفران سے تعویز لکھ کر اور بکرے کی کلیجی دل اوردیگراعضاء پر قبرستان میں جاکر عملیات کرکے معصوم شہریوں خواتین کولوٹنے میں مصروف ہے شہریوں نے کمشنر بہاول پور‘ ڈی سی او بہاول پور‘ ڈی پی او بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ کیاہے

Facebook Comments