آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ہدایت پر ان کے تنخواہ دار وں کا بنایا ہوئے اس بجٹ میں عوام کی مشکلات میں کمی نہیں آئے گی اور مہنگائی مذید بڑھے گی شازیہ نورین خان

بہاول پور ( نیوز رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بہاول پور کی ضلعی صدر شازیہ نورین خان نے پیش ہونے والے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ہدایت پر ان کے تنخواہ دار وں کا بنایا ہوئے اس بجٹ میں عوام کی مشکلات میں کمی نہیں آئے گی اور مہنگائی مذید بڑھے گی اس بجٹ میں صرف اور صر ف موت سستی ہو ئی ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان سے پہلے وفاقی بجٹ ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کو مزید تقویت دے گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ملکی معاشی ترقی کے راستے میں قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں۔اس وقت ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوچکا ہے۔حکومتیں بدلتی رہیں مگر عوام کی حالت زار کبھی نہیں بدلی۔حالیہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کاتیارکردہ ہے جس میں عالمی اداروں کی ترجیحات کوپیش نظر رکھاگیاہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں صرف10فیصد اضافہ مذاق سے کم نہیں ۔مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جانا چاہئے تھابجٹ عوام دشمن ہے۔حکمران غریبوں کاخون نچوڑرہے ہیں

Facebook Comments