اوورلوڈنگ‘اوورسپیڈنگ اوراوورچارجنگ کے خلاف مہم سختی سے جاری

بہاول پور(نیوزرپورٹ) اوورلوڈنگ‘اوورسپیڈنگ اوراوورچارجنگ کے خلاف مہم سختی سے جاری تفصیل کے مطابق مرزافرحان بیگ ڈی آئی جی سنٹرل زون ‘سیکٹرکمانڈرایس ایس پی غلام جعفر کی ہدایت پر بیٹ 20 کے ڈی ایس پی سیدرضوان شاہ ‘آپریشنل آفیسر عاصم عرشان نے پی ایس ویز اڈاٹرانسپورٹ بہاول پور کے ساتھ میٹنگ کی اوردوران میٹنگ مختلف کمپنیوں کے اڈاہ مینجرز اورڈرائیورز کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سواریاں اڈہ جات کے علاوہ کسی اور جگہ سے نہ اٹھائیں سواریاں بٹانے سے پہلے چیک کریں منظورشدہ کرایہ سے زائدکرایہ نہ لیں گنجائش سے زیادہ سواریاں نہ بٹھائیں اوورسپیڈنگ نہ کریں حدرفتار زیادہ تیزرفتار گاڑیوں کوروک کر ٹکٹ دیئے جائیں گے ایسی گاڑیاں جوایسی کسی بھی خلاف ورزی میں ملوث پائی گئی ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سیدرضوان شاہ نے دوران میٹنگ تمام پیٹرولنگ آفیسران کوبھی ہدایات جاری کیں

Facebook Comments