بہاول پور رمضان شروع ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کی رٹ قائم‘

بہاول پور(نیوز رپورٹ) بہاول پور رمضان شروع ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کی رٹ قائم‘ حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے میں بری طرح ناکام ، ناجائز منافع خوروں نے شدید گرمی میں لیموں 200 روپے کلو پر پہنچا کر شکنج بین جیسے عوامی مشروب سے محروم کر دیا۔ نرخنامہ میں موجود سبزیوں کے قیمتوں میں فی کلو40 سے 50 روپے کلو اضافہ کرکے فروخت کیاجانے لگا آلو20 روپے کی بجائے 40 سے 50 روپے ‘ پیاز25 روپے کی بجائے 40 سے 50 روپے ‘ لیموں 130 کی بجائے 200 روپے ‘ کدو35 کی بجائے 40 سے 50 روپے ‘ بھنڈی 40 کی بجائے 60 سے 70 روپے ‘ ادرک 78 روپے کی بجائے 90 سے 100 روپے ‘ خشک لہسن 135 روپے کی بجائے 170 تا200 روپے کلومیں فروخت کیاجارہاہے

Facebook Comments