تعزیتی اجلاس کاانعقاد

بہاولپور(نیوز رپورٹ) تعزیتی اجلاس کاانعقاد ‘ تحریک استقلال اورتحریک بحالی صوبہ بہاولپورکاایک تعزیتی اجلاس کنونیئر اطہرحسین غوری کی رہائش گاہ پرمنعقدہوااجلاس کی صدات ہائیکورٹ بارکے سابق صدر حاجی خیرمحمدبھڈیرہ ایڈووکیٹ نے کی اجلاس میں اکبربابرایڈووکیٹ اچانک وفات پر اظہارافسوس کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکرم انصاری نے کہاکہ آج ہم ایک عظیم ساتھی سے محروم ہوگئے محمداکبربابرایڈووکیٹ بحالی صوبہ کی تحریک میں ان کی خدمات کونظراندازنہیں کیاجاسکتا اکبربابر ایڈووکیٹ نے بحالی صوبہ کی خاطر جیل کی قیدوبندکی صبعوتیں بھی برداشت کیں اورآخری دم تک ثابت قدم رہے
اورتحریک استقلال میں بنیادی کارکنوں کیساتھ اپناسفرجاری رکھا اوراکبربابرایڈووکیٹ کو خانپور اوررحیم یارخان میں ایک ماہ کی قید ملی اکبربابرایڈووکیٹ ایک سینئرقانون دان تھے پنجاب بارکے ممبروجوائنٹ سیکرٹری ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہماری تمناؤں کامرکز ہے فریدگیٹ ہماری آزارؤں اورحسرتوں کامحورہے فریدگیٹ خون سے رنگین ہوکر ہماری عزت وعظمت کانشان بن گیاہے اجلاس کے آخر میں اکبربابرایڈووکیٹ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعاکی کہ اللہ تعالی لواحقین صبرجمیل عطاکرے تحریک استقلا ل کے چیئرمین رحمت خان ورگ نے بھی ٹیلی فون پراکبربابرکی وفات پراظہارافسوس کیا اجلاس میں سابق صدرہائیکورٹ بارحاجی خیرمحمدبھڈیرہ، جاویداخترپیرزادہ ایڈووکیٹ، حاجی واحدبخش، سیدنسیم احمدشاہ، ملک حفیظ، سہیل سجاد اوردیگرنے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

Facebook Comments