عوامی فلاح کے قوانین اور ان پر عملدرآمد مہذب معاشر ہ کی پہچان ہیں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل زینت مظہر ہا شمی

بہاول پور(نیوزرپورٹ)اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (لیگل) ضلع تحفظ صارف کونسل کے دفتر سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق عوامی فلاح کے قوانین اور ان پر عملدرآمد مہذب معاشر ہ کی پہچان ہیں ۔ پنجا ب تحفظ صارف قانون کے تحت ضلع تحفظ صارف کونسل اور ضلعی صارف عدالتوں نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل زینت مظہر ہا شمی نے کہا کہ خریداری سے قبل اشیاء کے متعلق تسلی بخش معلومات، معیار اور کوالٹی کو مد نظر رکھا جا ئے اور ان کمپنیوں کی اشیا ء استعمال کی جائیں جو کہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ ہوں ۔

Facebook Comments