عوام کے جان و ما ل کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی۔

بہاول پور(رحیم یار خان نیوز) عوام کے جان و ما ل کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی نے حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے سستارمضان بازار حمائتیاں ، میلے والی گلی کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آر آئی بی گوہر مشتاق بھٹہ اور ایس ایس پی سپیشل برانچ امیر تیمور ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی ،ایس ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدید اور انچارج سکیورٹی بہاول پور بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے وہاں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور خریداری کے لئے آنے والوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدید سے کہا کہ وہ ماہ صیام میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سستارمضان بازار پر خصوصی توجہ دیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ 12سستا رمضان بازاروں پر سکیورٹی کے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے رمضان سستا بازار یزمان اور احمد پور شرقیہ کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں پر مامور ڈیوٹی اہلکاروں کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت دی۔

Facebook Comments