ایس ایچ او نے ایس پی کاحکم ہوامیں اڑادیا ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مقامی صحافی خرم شہزاد پرتشددکی ایف آئی آردرج نہ ہوسکی

بہاول پور(رحیم یار خان نیوز ٹیم)ایس ایچ او نے ایس پی کاحکم ہوامیں اڑادیا ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مقامی صحافی خرم شہزاد پرتشددکی ایف آئی آردرج نہ ہوسکی ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے عہدہ داران کاشدیداحتجاج‘ ایف آئی آر فوری درج اورملزمان کوگرفتارنہ کیاگیاتو پولیس کے خلاف شدیداحتجاج کیاجائیگا ان خیالات کااظہار آریوجے بہاول پورکے ڈویژنل صدر شبہیہ الحسن رمزی ‘ضلعی صدر عاصم اختر‘ جنرل سیکریٹری شکیل تسکیل نے ہنگامی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سینئرنائب صدر عاطف عباسی‘ نائب صدر عبدالحمیدگھلو‘ رمضان پیرزادہ‘ راؤمحمدفاروق ‘ یسین‘ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اللہ وسایا ہاشمی‘ جوائنٹ سیکریٹری ہارون یاور‘ پریس سیکریٹری راناذیشان‘ ممبران مجلس عاملہ محمدعتیق الرحمان‘ ذیشان ملک ‘مختیار‘ چیرمین الیکشن کمیٹی اقبال بیگ‘‘ شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شبہیہ الحسن رمزی ‘عاصم اختر‘ شکیل تسکین نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی رشیدچنڑ نے ایس پی کاحکم بھی ہوااڑادیاہے اور ایف آئی آردرج کرنے سے گریزاں ہے جبکہ دوسری جانب ملزمان کھلے عام دندناتے پھررہے ہیں اور خرم شہزاد پرصلح کیلئے دباؤڈال رہے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اگر نجی ٹی وی کیمرہ مین خرم شہزادپرتشددکرنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک نہ پہنچایاگیا تو پولیس کے خلاف شدیداحتجاج کیاجائیگا

Facebook Comments