پالتو کتے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا پولیس نے ملزمان چھوڑ دیئے

بہاول پور( رحیم یار خان نیوز ٹیم)پالتو کتے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا پولیس نے ملزمان چھوڑ دیئے تفصیل کے مطابق چک نمبر 77 ڈی بی یزمان کے رہائشی بہار حسین نے اپنے گھر میں حفاظت کی غرض سے کتا پالا ہوا تھا جس کے گلے میں پٹا بندھا ہوا تھا ملزمان عبدالرحمن اور محمد رفیق نے بارہ بور بندوق سے کتے پر فائرنگ کرکے مار ڈالا جس پر ریسکیو 15 پر اطلاع دی گئی جس پر تھانہ صدر یزمان کے اے ایس آئی خالد رزاق نے ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور بعدازاں ساز باز کر کے چھوڑ دیا اور مقدمہ بھی درج نہ کیا جس پر مدعی نے کاروائی کے لیے ڈی پی او بہاول پور کو درخواست دیدی

Facebook Comments