ترقیاتی کاموں پینے کا صاف پانی ‘سوئی گیس ‘میٹل روڈ وغیرہ سے محروم

بہا ول پور (رحیم یار خان نیوز ٹیم) بہا ولپور کے سٹی ایرے میں وا قع’’ اسلامی کالونی‘‘ جو 32سال سے زائدہزاروں لوگوں کی آبادی پر مشتمل ہے اور 32سال سے زائد عر صے میں ترقیاتی کاموں پینے کا صاف پانی ‘سوئی گیس ‘میٹل روڈ وغیرہ سے محروم ہے روزمرہ کھانے پکانے اور گھریلوں کام کاج کے لیے سوئی گیس کی بڑی اہمیت ہے لیکن ان 32سالوں میں نو متخب نمائندوں نے اپنی نظریں اس علا قے سے موڑ رکھی ہیں دوران انتخابات سیاسی نمائندے بڑے بڑے وعدے کر کے جاتے ہیں لیکن دور اقتدار آتے ہیں سب بھلا بیٹھتے ہیں ایسے وعدے مسلم لیگی رہنما جو اب موجودہ حکومت میں وزیرمملکت‘داخلہ و تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن ہے نے علاقے کی محرومیوں کو دور کر نے کے وعدے کیے لیکن وعدوں کی پاسداری بھول چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسلامی کالونی کے مکینوں عبدالرزاق‘اسلام ‘مولوی شبیر‘ایم رمضان ‘شفیق الرحما ن‘خلیل الرحمن‘آصف‘ ایم اقبال‘ایم حنیف‘بابر قادر‘عبدالقادر‘ودیگر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی کالونی کے بلاک 5,6,7میں سوئی گیس بچھانے کے لیے کئی بار سروے کیے گئے ہیں لیکن ابھی تک سوئی گیس علاقے میں نہیں آئی ہے اسلامی کالونی کے مکین کئی دفعہ وزیرمملکت میاں بلیغ الرحمن کے در پے گئے لیکن بجٹ کا کہہ کرٹال دیا جاتا رہا ہے ۔انہوں کے کہ نواحی علاقوں اور دیہی علاقوں تک گیس اور پانی کی سہولیات پہنچ چکی ہے لیکن ہم ابھی تک اس نعمت سے محروم ہیں ۔اسلامی کالونی کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیرمملکت‘داخلہ و تعلیم انجینئر میاں بلیغ الرحمن سے پرزور اپیل میں کہا کہ اب موجودہ بجٹ 2016-17ء کے فنڈزسے علا قے میں سوئی گیس مہیا کر کے محرمیوں کا ازالہ کیا جائے ۔

Facebook Comments